ساہیوال میں کار اور ٹریلر کے درمیان تصادم، 3 خواتین اور بچے سمیت 6 افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ساہیوال میں کار اور ٹریلر کے درمیان تصادم، 3 خواتین اور بچے سمیت 6 افراد جاں بحق
ساہیوال میں کار اور ٹریلر کے درمیان تصادم، 3 خواتین اور بچے سمیت 6 افراد جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ساہیوال میں کار اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 خواتین اور 1 بچے سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے، جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ 

یہ افسوسناک واقعہ راوی پل کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریلر ایک کار سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں کار الٹنے کے باعث تمام افراد موقعے پر جاں بحق ہوگئے جن میں 1 بچہ، 3 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر کام شروع کردیا اور جاں بحق افراد کی میتیں قریبی ہسپتال منتقل کی گئی۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل قلعہ سیف اللہ کے نزدیک کار اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

  قلعہ سیف اللہ کے قریب3 روز قبل  کار اور ٹرک کے حادثے میں 5 افراد کی قیمتی جانیں چلی گئیں جس کے بعد ریسکیو اہلکار موقعے پر پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں:  قلعہ سیف اللہ کے نزدیک کار اور ٹرک کا تصادم، 5 افراد جاں بحق

Related Posts