پاکستان اپنی بقاء کیلئے لڑتے ہوئے جانوروں کو بچانے کیلئے پر عزم ہے۔وزیرِ اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran Khan's address to the National Assembly after the vote of confidence

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی بقاء کیلئے خطرات سے لڑتے ہوئے نایاب جانوروں کو بچانے اور حیاتیاتی تنوع کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت بائیو ڈائیورسٹی (حیاتیاتی تنوع) کی حفاظت کیلئے پر عزم ہے اور اس سلسلے میں تمام تر عالمی کاوشوں کی حمایت کرتی ہے۔

بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک بھر میں سر سبز و شاداب علاقوں کی حفاظت کیلئے حکومتِ پاکستان نے خاطر خواہ اقدامات کیے ہیں۔ عالمی حیاتیاتی تنوع آج انسان کی غیر پائیدار سرگرمیوں کے باعث متعدد چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔

حیاتیاتی تنوع کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ اننسان نے جانوروں کی رہائش گاہوں کو تباہ کردیا، اپنی خوراک اور دیگر ضروریات کیلئے جانوروں کو حد سے زیادہ استعمال کیا جبکہ بیماریوں اور وباؤں کے باعث بھی جانوروں کو کافی نقصان پہنچا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ اگر جانوروں کی حیات کا تحفظ چاہئے تو عالمی سطح پر حیاتیاتی تنوع کیلئے اقدامات ہی اس کا حل ثابت ہوسکتے ہیں جبکہ  یہ بیان نیو یارک میں کل سے شروع ہونے والے اقوامِ متحدہ اجلاس کے تناظر میں جاری کیا گیا۔

مذکورہ اجلاس کا عنوان حیاتیاتی تنوع پر فوری اقدامات اور پائیدار ترقی رکھا گیا ہے جس میں 45 سے زائد ممالک سے آئے ہوئے سربراہانِ مملکت، صدور اور وزرائے اعظم شرکت کریں گے۔

اس حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان حیاتیاتی تنوع کو فروغ دینے کیلئے متعدد اقدامات اٹھا چکا ہے جن کا مقصد اس مسئلے کا تدارک ہے۔ ہم نے ملک بھر میں 10 ارب درخت لگانے کا عزم کیا جس سے مسئلے کے حل میں مدد ملے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے فنڈز مہیا کریں گے۔وزیرِ اعظم 

Related Posts