پاکستان میں کورونا سے 3 لاکھ 11 ہزار 516 افراد متاثر، 6 ہزار 474 جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 3 لاکھ 11 ہزار 516 افراد متاثر، 6 ہزار 474 جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 3 لاکھ 11 ہزار 516 افراد متاثر، 6 ہزار 474 جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 11 ہزار 516 افراد متاثر ہوئے جبکہ 6 ہزار 474 جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 672 افراد کے اجسام میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 8 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 318 افراد نے کورونا وائر س کو  شکست دی جس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 96  ہزار 340 ہو گئی جبکہ فعال کیسز 8 ہزار 702 ہیں۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 34لاکھ 82 ہزار 206 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد 32 ہزار 665 ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ 36 ہزار 395، پنجاب میں 99 ہزار 292، خیبرپختونخوا میں 37 ہزار 727، بلوچستان میں 15ہزار177، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 663 ، گلگت بلتستان میں3 ہزار 730 جبکہ اسلام آباد میں 16 ہزار 532 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 495 افراد کورونا میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 234 افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار259،آزاد کشمیر میں 72، گلگت بلتستان میں 88، اسلام آباد میں 181 جبکہ بلوچستان میں 145 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی دُور سے تشخیص کیلئے کتے کی شکل کا روبوٹ تیار

Related Posts