پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 34 ہزار509 افراد متاثر، 4 ہزار 839 جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 34 ہزار509 افراد متاثر، 4 ہزار 839 جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 34 ہزار509 افراد متاثر، 4 ہزار 839 جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 34ہزار509 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4ہزار 839 ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 2ہزار 691نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث  77مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک14 لاکھ45ہزار 153ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد24ہزار577ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

سندھ میں کورونا وائرس کے96 ہزار236، پنجاب میں 82ہزار 669، خیبرپختونخوا میں 28ہزار 236، بلوچستان میں 10ہزار 841، آزاد کشمیر میں 1 ہزار 383، گلگت بلتستان میں1 ہزار 587جبکہ اسلام آباد میں 13 ہزار 557کیسز کی تصدیق ہوئی۔

 پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر94ہزار 713فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ1 لاکھ 34ہزار 957افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 308افراد صحتیاب ہوئے۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 1 ہزار 899افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 1 ہزار 572افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار38،آزاد کشمیر میں 36، گلگت بلتستان میں 30، اسلام آباد میں140 جبکہ بلوچستان میں 124افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے خلاف جنگ میں 48 ڈاکٹرز نے ہتھیار ڈال دیئے

Related Posts