دُنیا بھر میں کورونا سے 18 کروڑ 22 لاکھ افراد متاثر، 39لاکھ 45ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 18 کروڑ 22 لاکھ افراد متاثر، 39لاکھ 45ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 18 کروڑ 22لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 39 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 18کروڑ 22لاکھ 3 ہزار 133 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 39لاکھ 45ہزار 700افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے ترکی جانے والوں کیلئے فضائی سفر پر عائد پابندیاں نرم

کورونا سے متاثرہ 80ہزار 407افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 14لاکھ 92ہزار553ہے۔کورونا کے1 کروڑ 14لاکھ 12ہزار 146مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 16 کروڑ 67لاکھ 64ہزار 880افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 3 کروڑ 45لاکھ 11ہزار 636افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 3لاکھ 16ہزار 897افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 6لاکھ 19 ہزار595افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں  وائرس کا شکار3 لاکھ 97ہزار 668افراد جاں بحق ہوئے۔ برازیل میں 1 کروڑ 84لاکھ 48ہزار 402افراد متاثر جبکہ 5 لاکھ 14ہزار202انتقال کر گئے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 56 ہزار 392 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 22 ہزار 254 شہری انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 735 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 23 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 56ہزار افراد متاثر، 22 ہزار 254جاں بحق

Related Posts