پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 5مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 5مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 5مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 1 ہزار 85 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 5 شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 12 لاکھ 99ہزار 848افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 955شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کورونا ٹیسٹ دوسری بار مثبت آگیا

پاکستان میں ذیابطیس کے باعث3 لاکھ سے زائد افراد کی ٹانگیں کٹنے کا خطرہ 

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46ہزار585ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ36 لاکھ 55ہزار230 ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 2.32فیصد رہی جبکہ 636مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  247افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 57 ہزار847 ہو گئی۔وائرس کے فعال کیسز 13 ہزار 46 ہیں جبکہ شرحِ اموات 2.2فیصد پر برقرار ہے۔ 

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 46 ہزار 300افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 76جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 4 لاکھ 84 ہزار 226کیسز اور 7 ہزار 676اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 81 ہزار 573افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 938انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 654 کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ 366 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں 34ہزار 682افراد کورونا سے متاثر اور 746انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429کیسز اور 186 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 8ہزار 984شہری کورونا سے متاثر جبکہ 967 جاں بحق ہوگئے۔

Related Posts