کورونا وائرس نے دُنیا میں 47 کروڑ 60 لاکھ افراد پر تباہ کن اثرات ڈالے۔اقوامِ متحدہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس نے دُنیا میں 47 کروڑ 60 لاکھ افراد پر تباہ کن اثرات ڈالے۔اقوامِ متحدہ
کورونا وائرس نے دُنیا میں 47 کروڑ 60 لاکھ افراد پر تباہ کن اثرات ڈالے۔اقوامِ متحدہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا: اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے دُنیا بھر میں 47 کروڑ 60 لاکھ افراد کی زندگیوں پر بے حد تباہ کن اثرات مرتب کیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ کورونا وائرس نے دُنیا بھر میں 47 کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد کی زندگیوں پر تباہ کن اثرات مرتب کیے جو اِس کرۂ ارض کے مقامی باشندے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ ممالک کیلئے اپنی ضروریات کو پورا کرنا ، عوامی ٹیکس کے پیسے کو درست استعمال کرنا اور عوام کے ناقابلِ تردید بنیادی انسانی حقوق کی عزت کرنا بے حد ضروری ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل اقوامِ متحدہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث گزشتہ ماہ تک اسکول بند ہونے سے دنیا بھر میں 1 ارب سے زائد طلباء کا سلسلۂ تعلیم متاثر ہوا۔

ٹوئٹر پر 5 روز قبل اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ گزشتہ ماہ 1 ارب سے زائد طلباء اسکولوں کے بند ہونے سے متاثر ہوئے جو کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے باعث ہوا۔

مزید پڑھیں:  اسکول بند ہونے سے 1 ارب سے زائد طلباء متاثر ہوئے۔اقوامِ متحدہ

Related Posts