مسجد میں رقص کی شوٹنگ، سوشل میڈیا صارفین نے صبا قمر کو شہزادی کیٹ سے ملا دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسجد میں رقص کی شوٹنگ، سوشل میڈیا صارفین نے صبا قمر کو شہزادی کیٹ سے ملا دیا
مسجد میں رقص کی شوٹنگ، سوشل میڈیا صارفین نے صبا قمر کو شہزادی کیٹ سے ملا دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید نے مسجدوزیر خان  میں گانے اور رقص کی شوٹنگ کی جس پر سوشل میڈیا صارفین ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔بعض صارفین نے صبا قمر کو برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن سے مماثل قرار دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  صبا قمر آج کا دوسرا بڑا ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے جس کے تحت اب تک 14 ہزار 400 سے زائد پیغامات بھیجے جا چکے ہیں۔ 

 

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فیصل نامی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ گلوکار بلال سعید اور صبا قمر مسجد میں شوٹنگ کرکے غلط فعل کے مرتکب ہوئے۔ گانا مسجد میں شوٹ نہیں کرنا چاہئے تھا اور اب یہ نام نہاد بیان کہ ہم نے ڈیکورم کا خیال رکھا، جھوٹے بہانوں کے سوا کچھ نہیں۔

فیصل نامی صارف نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید پر الزام لگایا کہ انہوں نے یہ غلط فعل عوام کی توجہ حاصل کرنے کیلئے سرانجام دیا جبکہ ان کے مطابق توجہ حاصل کرنے کیلئے مسجد میں شوٹنگ کرنا سستی شہرت حاصل کرنے کے مترادف ہے۔ 

ملک زریاب نامی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ   برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے قرآنِ پاک کی تلاوت سننے کیلئے پاکستانی مسجد کا دورہ کیا جبکہ صبا قمر اور بلال سعید مسجد اِس لیے گئے تاکہ وہاں رقص کیا جاسکے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل نجی ٹی وی کی اینکر پرسن پارس جہانزیب نے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی سوشل میڈیا پر موجود تصاویر پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کا گھر صرف نماز کیلئے ہوتا ہے، اسے ناچنے، جھومنے اور ماڈلنگ سے پاک رکھیں۔

ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں اینکر پارس جہانزیب نے کہا کہ اللہ کا گھر صرف نماز کیلئے ہے نہ کہ ناچنے، جھومنے اور ماڈلنگ کیلئے۔ ایسی بے ہودگیوں سے اللہ کے گھر کو پاک رکھنا چاہئے۔

مزید پڑھیں: اللہ کے گھر کو ماڈلنگ سے پاک رکھیں۔پارس جہانزیب

Related Posts