پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 277 نئے کیسز رپورٹ، 24 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 277 نئے کیسز رپورٹ، 24 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 277 نئے کیسز رپورٹ، 24 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا  کے 1 ہزار 277 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 مزید شہری وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 9 لاکھ 59 ہزار 685 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 22 ہزار 345 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار941  ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 46 لاکھ 37ہزار171 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ 27 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 110 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 5 ہزار 430ہو گئی۔ ملک بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 31 ہزار910 ہو گئی۔

صوبہ پنجاب میں کورونا سے 3 لاکھ 46 ہزار454افراد متاثر ہوئے، سندھ میں 3 لاکھ 38ہزار387، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 38 ہزار179، بلوچستان میں 27 ہزار242 جبکہ اسلام آباد میں 82 ہزار 779کیسز رپورٹ ہوئے۔

گلگت بلتستان میں 6 ہزار 239افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 405کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں سب سے زیادہ 10 ہزار 761افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے جبکہ سندھ میں5 ہزار 478اموات رپورٹ ہوئیں۔ 

خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث 4 ہزار 324افراد انتقال کر گئے، بلوچستان میں 309، اسلام آباد میں 779، گلگت بلتستان میں 111 جبکہ آزاد کشمیر میں 583افراد کورونا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزارتِ قومی صحت نے کورونا ویکسینیشن کو لازمی قرار دیتے ہوئے عیدالاضحیٰ کیلئے ہدایات جاری کردیں، عید نماز کیلئے گھر سے وضو کرکے جانا لازمی قرار دے دیا گیا۔

آج سے 2 روز قبل وزارتِ قومی صحت نے مویشی منڈیوں میں کورونا کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیشِ نظر ایس او پیز جاری کرتے ہوئے مویشیوں کے بیوپاریوں اور خریداروں کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی۔

وزارتِ قومی صحت کا کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں سے کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔ ویکسینیشن کا ثبوت نہ دینے والے افراد کو مویشی منڈیوں میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔ عیدالاضحیٰ کیلئے گائیڈ لائنز کے مطابق فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  وزارتِ قومی صحت نے عیدالاضحیٰ کیلئے ہدایات جاری کردیں

Related Posts