پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 47 ہزار افراد متاثر، 21 ہزار 940 جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 47 ہزار افراد متاثر، 21 ہزار 940 جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 113 نئے کیسز رپورٹ، 119 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 47 ہزار218 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 21 ہزار 940 شہری انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 991 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 27 مزید افراد جاں بحق ہوگئے۔

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46ہزار 269ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 40لاکھ 72ہزار605 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 35 ہزار 491 ہوگئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 1 ہزار 282 افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 89 ہزار 787ہوگئی۔ کورونا سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہوا۔ 

صوبہ پنجاب میں 3 لاکھ 44 ہزار 799 افراد وائرس کا شکار جبکہ 10 ہزار 615جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 3 لاکھ 31 ہزار 94 کیسز اور 5 ہزار 314 اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 36 ہزار 819 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 4 ہزار 257 انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 26 ہزار 529 کیسز اور 300 اموات رپورٹ ہوئیں۔

آزاد کشمیر میں 19 ہزار 893افراد کورونا سے متاثر اور 571 انتقال کر گئے جبکہ گلگت بلتستان میں وائرس کے 5 ہزار 771 کیسز رپورٹ ہوئے اور 108 شہری جان کی بازی ہار گئے۔اسلام آباد میں 82 ہزار 313 کیسز اور 775 اموات رپورٹ ہوئیں۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ 1 روز کے دوران سندھ میں 18 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں جس کے بعد وبا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 314 ہوچکی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 ہزار 970 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 542 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا کے 514 مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی۔ صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 933 ہو گئی۔ 

مزید پڑھیں: سندھ میں کورونا کے مزید 18 مریض انتقال کرگئے، مراد علی شاہ

یاد رہے کہ اِس سے قبل صوبہ پنجاب اور سندھ حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کی موبائل فون سِم بند کرنے کا اعلان کردیا۔

 وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت پہلے ہی کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل فون سِم بند کرنے کا اعلان کرچکی ہے جبکہ سندھ حکومت نے بھی 4 روز قبل موبائل سِم بند کرنے کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں: حکومت کا کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم بند کرنے کا فیصلہ

Related Posts