پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 194 نئے کیسز رپورٹ، 57 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 37 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 37 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 194 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 57 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے 9 لاکھ 39 ہزار 931 افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 21 ہزار 633 شہری جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بلاک کر دیے جانے کا امکان

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35ہزار 695ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 37لاکھ 81ہزار668 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 34 فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے جبکہ اس حوالے سے منفی رجحانات کا قلع قمع کرنے کیلئے حکومت ویکسین لگوانے والوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ ویکسین نہ لگوانے والوں کو ویکسینیشن کے فوائد سے آگہی فراہم کی جارہی ہے۔ 

قبل ازیں پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے 50 سال اور زائد العمر افراد کو کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانے پر کرائے میں رعایت دینے کا اعلان کیا۔

رعایتی ٹکٹوں کا اعلان کورونا ویکسی نیشن کے فروغ کیلئے گزشتہ روز کیا گیا۔پی آئی اے کے مطابق کرائے کی مد میں 10 فیصد رعایت اندرون ملک پروازوں پر دی جائے گی اور یہ سہولت صرف کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ دکھانے والوں کو حاصل ہوگی۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کا کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانے پر کرائے میں رعایت دینے کا اعلان

یاد رہے کہ اِس سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی ایشیا کے پہلے ڈرائیو تھرو کورونا ویکسینیشن سینٹر کا آغاز کردیا گیا جس میں شہریوں کو ویکسین لگانے کے تمام مراحل گاڑی میں ہی مکمل کیے جاتے ہیں۔

 پنجاب حکومت نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 2 روز قبل پاکستان اور جنوبی ایشیا میں اپنی طرز کے پہلے ڈرائیو تھرو کورونا ویکسینیشن سینٹر کا آغاز کیا جو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کام کرے گا۔

مزید پڑھیں: لاہور میں جنوبی ایشیا کے پہلے ڈرائیو تھرو کورونا ویکسینیشن سینٹر کا آغاز

Related Posts