پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 923 نئے کیسز رپورٹ، 84 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 923 نئے کیسز رپورٹ، 84 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 923 نئے کیسز رپورٹ، 84 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 923 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 9 لاکھ 30 ہزار 511 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 21 ہزار 189 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کورونا سے مرنے والی خاتون زندہ گھر لوٹ آئی

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 393 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 34 لاکھ 71ہزار 172ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 81 فیصد رہی۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے 14 ہزار 937 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کورونا کے 925 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

سندھ میں کورونا کی صورتحال پرگزشتہ روز بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 1 روز میں کراچی میں 525 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1509 مریض صحتیاب ہوئے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں کورونا سے مزید 16 افراد جاں بحق ہو گئے

Related Posts