دُنیا بھر میں کورونا سے 18 کروڑ 81 لاکھ افراد متاثر، 40لاکھ 57 ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 18 کروڑ 81لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 40 لاکھ 57 ہزار سے افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 18کروڑ 81لاکھ 37 ہزار 217 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 40لاکھ 57 ہزار 40 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا سے متاثرہ 78ہزار 671 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 20لاکھ 16ہزار593ہے۔کورونا کے1 کروڑ 19لاکھ 37ہزار 922مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 17 کروڑ 20لاکھ 63ہزار 584افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 3 کروڑ 47لاکھ 66ہزار 404افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 9لاکھ 7ہزار 282افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 6لاکھ 23 ہزار29افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں  وائرس کا شکار4 لاکھ 9ہزار 338افراد جاں بحق ہوئے۔ برازیل میں 1 کروڑ 91لاکھ 6ہزار 971افراد متاثر جبکہ 5 لاکھ 34ہزار311انتقال کر گئے۔

وائرس کے باعث دنیا بھر میں 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں ہوئیں۔ کورونا کے 10 لاکھ مریض 235دن میں دم توڑ گئے۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 590 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 21 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 9 لاکھ 76 ہزار 867 افراد متاثر جبکہ وائرس کے باعث 22 ہزار 618 شہری انتقال کر گئے۔

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 790 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 51 لاکھ 52ہزار403 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 63 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں: کورونا کے 1 ہزار 590 نئے کیسز رپورٹ، 21 مزید شہری جاں بحق