پاکستان میں کورونا کے 5 ہزار857 نئے کیسز رپورٹ، 98مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 5 ہزار857 نئے کیسز رپورٹ، 98مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 5 ہزار 857نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 98 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں کورونا کے 5 ہزار 857نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 98 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے 7 لاکھ 78 ہزار 238افراد متاثر جبکہ 16 ہزار 698جاں بحق ہو گئے۔4 ہزار 593افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57ہزار 591 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 13 لاکھ 77 ہزار 423 ہو گئی۔ کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 10 اعشاریہ 16 فیصد رہی۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 79ہزار437 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، سندھ میں 2 لاکھ 75ہزار 81جبکہ خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 9 ہزار 704افراد وائرس کا شکار ہوئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  کورونا سے 71ہزار 533افراد متاثر ہوئے، بلوچستان میں 21ہزار242، آزاد کشمیر میں 16ہزار 26جبکہ گلگت بلتستان میں وائرس سے 5 ہزار 215افراد متاثر ہوئے۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں کورونا کا شکار7 ہزار 718 افراد جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد سندھ میں 4 ہزار 562، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 990جبکہ بلوچستان میں 226افراد انتقال کر گئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 449افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں 104جبکہ اسلام آباد میں 649افراد جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 84ہزار 935ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسپتال میں آکسیجن گیس خارج ہونے سے کورونا کے 22مریض ہلاک 

Related Posts