اسپتال میں آکسیجن گیس خارج ہونے سے 22کورونا کے مریض ہلاک ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسپتال میں آکسیجن گیس خارج ہونے سے 22کورونا کے مریض ہلاک ہوگئے
اسپتال میں آکسیجن گیس خارج ہونے سے 22کورونا کے مریض ہلاک ہوگئے

نئی دہلی:بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں آکسیجن کی سپلائی میں تعطل اور گیس خارج ہونے کے باعث ذاکر حسین اسپتال میں 22 مریض ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق بھارت کی مغربی ریاست میں ایک مقامی انتظامی عہدیدار نے بتایا کہ اسپتال کے سپلائی ٹینک میں لیکیج کے باعث آکسیجن کی فراہمی میں تعطل آگیا تھا جس کے نتیجے میں 22 مریض دم توڑ گئے۔

ڈسٹرکٹ کلکٹر سوراج مندھار نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر مریضوں کے لیے اب آکسیجن کی فراہم بحال کردی گئی ہے۔

فائر افسر سنجے بیراگ نے کہا ہے کہ فائر سروس نے لکیج کو ٹھیک کردیا تھا تاہم مہاراشٹر کے شہر ناشک میں واقع ذاکر حسین ہسپتال میں سپلائی میں مسائل تھے۔بھارت میں جاری کورونا وائرس کی تازہ لہر میں مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست ہے۔

ٹیلی ویژن میں اسپتال کے علاقے میں دھواں اڑتا ہوا دکھایا گیا جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق مذکورہ اسپتال میں 170 سے زائد مریض آکسیجن پر تھے۔جو گیس کے اخراج کے باعث متاثر ہوئے۔

Related Posts