پاکستان میں کورونا وائرس سے 8 لاکھ سے زائد افراد متاثر، 17 ہزار 187 جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 213 نئے کیسز رپورٹ، 79 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 213 نئے کیسز رپورٹ، 79 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 پاکستان میں کوروناسے 8 لاکھ 452 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 17 ہزار 187 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے  مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 4 ہزار 825 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 70 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50ہزار 161 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 15 لاکھ 88 ہزار 932ہو گئی۔ کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 9اعشاریہ 61 فیصد رہی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6مریض انتقال کرگئے جبکہ 952 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 158 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16938 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 952 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 5.6 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 952نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ

Related Posts