سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 952نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں 1ہزار178نئے کوروناکیسز رپورٹ،13 افراد جاں بحق، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ میں 1ہزار178نئے کوروناکیسز رپورٹ،13 افراد جاں بحق، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6مریض انتقال کرگئے جبکہ 952 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 158 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16938 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 952 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 5.6 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4599 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.7 فیصد ہے۔

انہوں نے آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کے مثبت کیسز کا تناست کراچی میں 9.64 فیصد، حیدرآباد میں 16.74 اور صوبے کے دیگر اضلاع میں 3.01 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 3566325 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 278544 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 158 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 262296 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 94.2 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت 11649 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 11101 گھروں میں،9 آئسولیشن سینٹرز میں اور 539 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 507 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 47 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے 952 نئے کیسز میں سے 346 کا تعلق شہر کراچی سے ہے۔

Related Posts