پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 649 نئے کیسز رپورٹ، 3مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 649 نئے کیسز رپورٹ، 3مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 649 نئے کیسز رپورٹ، 3مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 1 ہزار 649نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 3شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 13لاکھ 5ہزار 707افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 972شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا

وزیرِ صحت کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکلا، یاسمین راشد اومی کرون کا شکار

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45ہزارٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ38 لاکھ 47ہزار572 ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 3.66فیصد رہی جبکہ 617مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  330افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 58 ہزار987 ہو گئی۔وائرس کے فعال کیسز 17 ہزار 748ہیں جبکہ شرحِ اموات 2.2فیصد پر برقرار ہے۔ 

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 48 ہزار 91افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 80جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 4 لاکھ 87 ہزار 668کیسز اور 7 ہزار 681اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 81 ہزار 757افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 943انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 659 کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ 367 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں 34ہزار 704افراد کورونا سے متاثر اور 748انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 432کیسز اور 186 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 9ہزار 396شہری کورونا سے متاثر جبکہ 967 جاں بحق ہوگئے۔

Related Posts