عدالت نے شہباز شریف کے 4 قریبی رشتہ داروں کو اشتہاری قرار دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رمضان شوگر ملز کیس، عدالت میں شہباز شریف کی جگہ میڈیکل رپورٹس کی پیشی
رمضان شوگر ملز کیس، عدالت میں شہباز شریف کی جگہ میڈیکل رپورٹس کی پیشی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:  عدالت نے قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف کے 4 قریبی رشتہ داروں کو اشتہاری قرار دے دیا ہے جن میں ان کی اہلیہ، بچے اور داماد شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت لاہور میں ہوئی۔

بار بار طلب کیے جانے کے باوجود ملزمان کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے  شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز اور اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا۔

احتساب عدالت لاہور نے سلمان شہباز، نصرت شہباز اور شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کے ساتھ ساتھ داماد ہارون یوسف کو بھی اشتہاری قرار دیتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ 1 ماہ مکمل ہونے کے باوجود ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہورہے۔

عدالتِ احتساب لاہور کے جج جواد الحسن نے  ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ملمزان کو اشتہار کے ذریعے بھی طلب کیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے، عدالت نے مذکورہ تمام ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

پولیس نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور قائدِ حزبِ اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا جن سے شہباز شریف کی والدہ بیگم کلثوم اختر کے انتقال پر نیب کے وکیل عثمان جی راشد چیمہ اور احتساب عدالت نے تعزیت کا اظہار کیا۔

عدالتی احکامات کی روشنی میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے گواہ ڈپٹی سیکریٹری پنجاب اسمبلی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر الیکشن کمیشن نے کیس میں بیانات قلمبند کرائے، بعد ازاں عدالت نے  مقدمے کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  زمین  الاٹمنٹ کیس، سابق کمشنر کراچی روشن شیخ اور دیگر بری

Related Posts