پاکستان میں 2018 کی نسبت 2019 کے دوران کرپشن بڑھ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں 2018 کی نسبت 2019 کے دوران کرپشن بڑھ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل اسلام آباد: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 2019 میں کرپشن سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2018 کی نسبت 2019 کے دوران کرپشن بڑھ گئی ہے، 2018 کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 33 تھا اور 2109 میں یہ 32 ہوگیا۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن انڈیکس کے 180 رینکس میں پاکستان کا رینک 120 ہے، رپورٹ کے مطابق 2019 میں زیادہ تر ممالک کی کرپشن کم کرنے میں کارکردگی بہتر نہیں رہی۔ 2019 میں پہلا نمبر حاصل کرنے والے ڈنمارک کا اسکور بھی ایک پوائنٹ کم ہو کر 87 رہا، امریکا کا اسکور 2، برطانیہ، فرانس کا 4 اور کینیڈا کا انسداد بدعنوانی اسکور 4 درجہ کم ہوگیا۔ جی 7 کے ترقی یافتہ ممالک بھی بدعنوان کے خاتمے کی کوششوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے دنیا بھر میں بڑھتی کرپشن روکنے کے لیے سفارشات بھی دی ہیں جس میں سیاسی اثرورسوخ کو قابو کرنا، لابیز کو ریگولیٹ کرنا ،بجٹ اور عوامی سہولیات کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال نہ کرناشامل ہیں۔ سماجی کارکن، شہریوں کو با اختیار کرنا اور صحافیوں کو تحفظ دینا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی سفارشات میں شامل ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 2019 میں کرپشن سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2018 کی نسبت 2019 کے دوران کرپشن بڑھ گئی ہے، 2018 کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 33 تھا اور 2109 میں یہ 32 ہوگیا۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن انڈیکس کے 180 رینکس میں پاکستان کا رینک 120 ہے، رپورٹ کے مطابق 2019 میں زیادہ تر ممالک کی کرپشن کم کرنے میں کارکردگی بہتر نہیں رہی۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کے شعبہ صحت میں کرپشن، ایف آئی اے کی تحقیقات شروع

2019 میں پہلا نمبر حاصل کرنے والے ڈنمارک کا اسکور بھی ایک پوائنٹ کم ہو کر 87 رہا، امریکا کا اسکور 2، برطانیہ، فرانس کا 4 اور کینیڈا کا انسداد بدعنوانی اسکور 4 درجہ کم ہوگیا۔ جی 7 کے ترقی یافتہ ممالک بھی بدعنوان کے خاتمے کی کوششوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے دنیا بھر میں بڑھتی کرپشن روکنے کے لیے سفارشات بھی دی ہیں جس میں سیاسی اثرورسوخ کو قابو کرنا، لابیز کو ریگولیٹ کرنا ،بجٹ اور عوامی سہولیات کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال نہ کرناشامل ہیں۔

سماجی کارکن، شہریوں کو با اختیار کرنا اور صحافیوں کو تحفظ دینا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی سفارشات میں شامل ہے۔

Related Posts