مقبوضہ کشمیر میں 2 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد 13 ہو گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus: Reality or Conspiracy?

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سری نگر: مقبوضہ جموں  و کشمیر میں 2 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وادی میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ایک 8 سالہ لڑکے اور ایک 7 ماہ کے شیر خوار بچے کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا  جس سے ان کے اجسام میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر کے ناتیپورہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ سعودی عرب سے کشمیر 16 مارچ کو لوٹے تھے جن کے جسم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ دونوں بچے ان کی اولاد سے ہیں جبکہ بزرگ کا ٹیسٹ تین روز قبل کیا گیا۔
میڈیا سروس کے مطابق جسم میں کورونا وائرس کی نشوونما کے بعد عمر رسیدہ بزرگ کو سری نگر کے امراضِ سینہ کے ہسپتال لایا گیا جہاں ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت نکلا جس کے بعد ان کے اہلِ خانہ میں سے 15 کے ٹیسٹ کیے گئے۔
اہلِ خانہ میں ان کی اہلیہ، بیٹے، بہو اور پوتے پوتیاں شامل تھے جنہیں قرنطینہ میں رکھا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق  بچوں کے علاوہ اہلِ خانہ میں سے کسی کے نتائج مثبت نہیں آئے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل  مقبوضہ جموں و کشمیر میں تاریخِ انسانی کے بد ترین کرفیو   کے دوران کورونا وائرس کے باعث پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ۔

گزشتہ روز ایک 65 سالہ شخص کے جسم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جو سری نگر کے علاقے دلگیٹ میں سینے کی تکلیف کے باعث وفات پا گیا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے باعث مقبوضہ کشمیر میں پہلی ہلاکت کی تصدیق

Related Posts