پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے 342 نئے کیسز رپورٹ، تعداد 5716 ہو گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے 122 نئے کیسز رپورٹ، تعداد 5496 ہو گئی
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے 122 نئے کیسز رپورٹ، تعداد 5496 ہو گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے 342نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار 716ہو گئی ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران3افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 96ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک69 ہزار928 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد 3 ہزار157ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس سے 2 ہزار826، سندھ میں 1 ہزار 452، خیبرپختونخواہ میں 800، بلوچستان میں231، آزاد کشمیر میں43، گلگت بلتستان میں 233 جبکہ اسلام آباد میں 131افراد متاثر ہوئے۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 4 ہزار 242فعال کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 1 ہزار 378افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخواہ میں ہوئیں۔ کے پی کے میں35 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 31 افراد جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث24 ، گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد میں 1 جبکہ بلوچستان میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں 19لاکھ 25ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 1لاکھ19 ہزار سے زائدافراد  ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 19لاکھ25ہزار138افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 21 فیصد (1لاکھ 19 ہزار699) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: وائرس سے19 لاکھ 25ہزار افراد متاثر، 1لاکھ 19ہزار ہلاک

Related Posts