کورونا نے مزید 50 پاکستانیوں کی زندگیاں چھین لیں،3 ہزار 47نئے کیسز رپورٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Corona in pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان میں کورونا کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری، ملک بھر میں مزید 3 ہزار 47 افراد موذی وباء کا شکار ہوگئے، کورونا نے مزید 50 پاکستانیوں کی زندگیاں چھین لیں۔

ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 50 اموات ہوئیں، ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہزار 653 ہوگئی، ملک بھر میں کورونا سے متاثر 3 لاکھ 79 ہزار 92 مریض صحت یاب ہوئے۔

ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 32 ہزار 327 ہوگئی، 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 3 ہزار 47 کیس رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹے کے دوران 42 ہزار 596 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد 44 ہزار 582 ہوگئی۔

اسلام آباد 34 ہزار 14، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 770 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 7 ہزار 578 ہوگئی، ملک بھر میں 59 لاکھ 48 ہزار 742 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

کورونا سے متاثر 2 ہزار 538 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، پنجاب ایک لاکھ 25 ہزار 897، سندھ میں ایک لاکھ 91 ہزار 246 کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا 51 ہزار 172، بلوچستان میں 17 ہزار 650 کیس رپورٹ ہوئے۔

اسلام آباد 34 ہزار 14، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 770 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 7 ہزار 578 ہوگئی، ملک بھر میں 59 لاکھ 48 ہزار 742 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا کے بڑھتے کیسز، وزیر اعظم کی اپوزیشن سے جلسے موخر کرنے کی اپیل

Related Posts