عالمی برادری دنیا کیلئے خطرہ بننے والے بھارتی اقدامات کا نوٹس لے، وزیر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Development of construction sector is essential for stabilization of economy: PM Imran Khan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کی تخریبی سرگرمیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ عالمی برادری پوری دنیا کیلئے خطرہ بننے والے بھارتی اقدامات کا نوٹس لے۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تخریبی سرگرمیوں کے وسیع پیمانے پر ہندوستانی نیٹ ورک کے بارے میں یورپی یونین کے انکشافات سے پاکستان کاموقف درست ثابت ہوتا ہے اور ان انکشافات نے بھارت کوبے نقاب کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کے لئے بھارت کی تخریبی سرگرمیوں کی طرف عالمی برادری کی مستقل توجہ مبذول کروائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ من گھڑت خبروں اور تھنک ٹینکوں کے ذریعے انتہا پسندی کو بڑھاوا دے رہا ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ حکومت نے حال ہی میں پاکستان میں اقوام متحدہ کی بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو ڈوزیئر مہیا کیا ہے، اب عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ بھارت کے جارحانہ اور تخریبی اقدامات کا نوٹس لیکر بھارت کے مذموم مقاصد کو ناکام بنائے۔

گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق سلب ہیں اور مکمل کمیونیکیشن بلیک آؤٹ ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستان نے تمام ذمے داروں کو صورتحال سے آگاہ رکھنے کی کوشش کی ہے جبکہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور صدر سلامتی کونسل کو مسلسل صورتحال سے آگاہ رکھا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ آج ہندوستان کے اندر اقلیتیں سراپا احتجاج ہیں جبکہ بھارت کا سیکولراسٹیٹ اور سب سے بڑی جمہوریت کا تاثر بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

Related Posts