چین میں 4 پاکستانی طلباء کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہو گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین میں 4 پاکستانی طلباء کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہو گئی
چین میں 4 پاکستانی طلباء کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہو گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق چین میں چار پاکستانی طلباء کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ چین میں 4 پاکستانی طلباء وائرس سے متاثر ہوئے جنہیں طبی امداد مہیا کی جارہی ہے۔

معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ چاروں پاکستانی طلباء خیریت سے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے پر ان کی دیکھ بھال جاری ہے جبکہ پاکستان میں موجود ان کے لواحقین سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ چین میں وائرس سے متاثرہ پاکستانی طلباء کے لواحقین کو خبر دے رہے ہیں کہ طلباء وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور ان کی بہترین طبی دیکھ بھال کی جائے گی۔

انہوں نے کورونا وائرس کے حوالے سے چینی حکام اور پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے پاکستانی طلباء کی بروقت خبر گیری پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ عالمی ادارۂ صحت  کی سفارشات پر پاکستان میں 2014ء سے عملدرآمد کر رہے ہیں جو پابندی کی حیثیت نہیں رکھتیں۔

ٹوئٹر پر 12 جنوری کو اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی نے کہا کہ پولیو وائرس سے متاثرہ ممالک کےلئے سفارشات پر نظر ثانی و توسیع ہوتی ہے جبکہ مسافروں کے لیے کوئی  نئی سفارشات نہیں۔ 

مزید پڑھیں:  سفارشات پر 2014ء سے عمل کر رہے ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا

Related Posts