عالمی ادارۂ صحت کی سفارشات پر 2014ء سے عمل کر رہے ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی ادارۂ صحت کی سفارشات پر 2014ء سے عمل جاری ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا
عالمی ادارۂ صحت کی سفارشات پر 2014ء سے عمل جاری ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ عالمی ادارۂ صحت  کی سفارشات پر پاکستان میں 2014ء سے عملدرآمد کر رہے ہیں جو پابندی کی حیثیت نہیں رکھتیں۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی نے کہا کہ پولیو وائرس سے متاثرہ ممالک کےلئے سفارشات پر نظر ثانی و توسیع ہوتی ہے جبکہ مسافروں کے لیے کوئی  نئی سفارشات نہیں۔ 

معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کسی اور سے زیادہ پاکستان کو پولیو سے پاک دیکھنے کی خواہش رکھتی ہے۔ 2014ء سے ملک چھوڑنے والے مسافروں کی ویکسینیشن پر سفارشات پر عملدرآمد جاری ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ دسمبر میں ملک میں 4 کروڑ بچوں کو ویکسین پلائی گئی جبکہ پولیو سے پاک پاکستان کے لیے مؤثر حکمتِ عملی اپنائی گئی جبکہ منتخب اضلاع میں 13 جنوری سے جارحانہ مہم شروع ہوگی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے پولی کلینک کا دورہ کیا اور اسپتال کے مختلف وارڈ میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔

چار روز قبل ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیںادویات بلاتعطل فراہم کی جائیں انتظامیہ ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف لگن اور جزبے سے کام کریں گے۔

مزید پڑھیں: مریضوں کو ادویات کی  فراہمی یقینی بنائیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

Related Posts