حکومت کیلئے بڑا جھٹکا، وزیرِ اعلیٰ سندھ کا تحریری استعفیٰ پارٹی قیادت کو ارسال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کیلئے بڑا جھٹکا، وزیرِ اعلیٰ سندھ کا تحریری استعفیٰ پارٹی قیادت کو ارسال
حکومت کیلئے بڑا جھٹکا، وزیرِ اعلیٰ سندھ کا تحریری استعفیٰ پارٹی قیادت کو ارسال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے پی ڈی ایم کی استعفیٰ دو اور حکومت گراؤ تحریک کا حصہ بنتے ہوئے اپنا تحریری استعفیٰ پارٹی قیادت کو ارسال کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا تحریری لیٹر بلاول ہاؤس کراچی کو ارسال کیا، جس کے بعد وزیرِ اعلیٰ سندھ بیرونِ ملک روانہ ہو گئے۔

بیرونِ ملک روانگی سے قبل وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ کی طرف سے تحریری استعفیٰ بلاول ہاؤس کو جمع کرنے کے موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزارتِ اعلیٰ ہو یا اسمبلی کی رکنیت، یہ دونوں پارٹی قیادت کی امانت ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ میں پیپلز پارٹی کی قیادت کے فیصلے کے تحت اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے کیلئے تیار ہوا ہوں۔ واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ کا ہاتھ سے تحریر کیا گیا استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے نام ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کے پارٹی قیادت کو استعفے جمع کرانے کا گزشتہ روز آخری دن تھا جبکہ بیشتر اراکین استعفیٰ دے کر اسمبلی رکنیت سے دستبرداری کیلئے تیار نظر نہیں آئے۔

 پیپلز پارٹی کے کئی اراکین نے اپنی ہی قیادت کے ساتھ چالبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے استعفے سوشل میڈیا پر تو شیئر کردئیے تاہم عملی طور پر پی پی پی اراکینِ اسمبلی کے استعفے بلاول ہاؤس کو موصول نہ ہوسکے۔

مزید پڑھیں:  استعفے جمع کرانے کا آخری دن، اراکینِ اسمبلی رضامند نہ ہوسکے

Related Posts