بھارتی فوج کی ایل او سی پر بربریت جاری، 3بچیوں کا باپ شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بربریت جاری، 3بچیوں کا باپ شہید
بھارتی فوج کی ایل او سی پر بربریت جاری، 3بچیوں کا باپ شہید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے شہری آبادی پر شدید فائرنگ کی، جس کی زد میں آکر ایک33سالہ شہری اپنی زندگی کی بازی ہار بیٹھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن کے باغسر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج کی بربریت کے باعث 33 سالہ شہری انصر شہید ہو گیا۔ شہری انصر موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا کہ بھارتی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔ شہید شہری تین بچیوں کا باپ تھا۔

واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ دنوں بھی اشتعال انگیزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر جگجوٹ گاؤں میں شادی کی تقریب کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 11معصوم شہری زخمی ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے شادی کی تقریب کو راکٹوں اور بھاری مارٹرز سے نشانہ بنایا۔ زخمی ہونے والوں میں چھ خواتین اور چار بچے بھی شامل تھے۔

پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شادی کی تقریب میں خاص طور پر خواتین بچوں کو نشانہ بنانا بھارتی فوج میں اخلاقیات کی کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔ بھارتی فوج نے غیر پیشہ وارانہ اور انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 11 سالہ بچی شہید

Related Posts