شہر قائد،2مرکزی پمپنگ اسٹیشنز کی بجلی غائب، شہری پانی کو ترس گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر قائد،2مرکزی پمپنگ اسٹیشنز کی بجلی غائب، شہری پانی کو ترس گئے
شہر قائد،2مرکزی پمپنگ اسٹیشنز کی بجلی غائب، شہری پانی کو ترس گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ادارہ فراہمی و نکاسی آب کے 2 مرکزی پمپنگ اسٹیشنز کی بجلی غائب ہونے سے شہر کا وسیع علاقہ شدید گرمی میں کربلا بن گیا۔ مختلف علاقوں میں 40 ملین گیلن پانی فراہم نہ ہوسکا۔

پپری اور گھارو پمپنگ اسٹیشنز کی بجلی اچانک بند ہونے سے گرمی کے موسم میں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ ترجمان واٹر بورڈ نے بتایا کہ پپری کی بجلی 08:10 بجے شب بحال ہوگئی تھی تاہم پمپنگ شروع کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گھارو پمپنگ اسٹیشن کی بجلی تا حال بند ہے اور دونوں پمپنگ اسٹیشنز سے پانی کی فراہمی بھی بند ہے، انہوں نے بتایا کہ اب تک پانی 40 ملین گیلن کم فراہم ہوا ہے۔

واضح رہے کہ شہر میں پانی کی ضرورت 1200 ملین گیلن ہے،جبکہ واٹر بورڈ عام دنوں میں صرف 550 ملین گیلن پانی فراہم کرتا ہے جو اس کی کل استطاعت ہے۔

کراچی کے لیے پانی کا بڑا منصوبہ ” کے فور” جسے مرحلہ وار 350 ملین گیلن پانی فراہم کرنا تھا وہ وفاق اور صوبائی حکومتوں کی عدم دلچسپی کے باعث تعطل کا شکار ہے۔

اگر اس میں مزید تاخیر ہوئی تو آئندہ سال 2021 میں بھی یہ مکمل نہیں ہو گا،جس سے شہر میں پانی کی کمی سے ہزاروں جانیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

Related Posts