چین ،پاکستان میں آزاد تجارتی معاہدے کے فیز ٹو کا آغاز، کسٹمز ڈیوٹی مکمل طور پر ختم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

2nd Phase of China-Pakistan Free Trade Agreement
2nd Phase of China-Pakistan Free Trade Agreement

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : چین، پاکستان میں آزاد تجارتی معاہدے کے فیز ٹو کا آغاز ہوگیا ، 3251ٹیرف لائنز پر کسٹمز ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے پاکستان اور چین کسٹمزاشیاپروٹوکول کاایس آراو جاری کردیا ، ایس آر او سے کسٹمز اشیا پروٹوکول پرعملدرآمد کیا جاسکے گا۔

وزارت تجارت سے مشاورت کے بعد ایس آر او تیار کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر کا کہنا ہے کہ چین،پاکستان میں آزاد تجارتی معاہدے کے فیزٹو کا آغاز یکم جنوری سے ہوگیا۔

مزید پڑھیں:امریکی پابندیوں کے باوجود چینی کمپنی ہواوے کی آمدنی میں ریکارڈ اضافہ

نئے ایس آر او کے بعد پرانا ایس آر او نافذ العمل نہیں رہے گا، 3251ٹیرف لائنز پر کسٹمز ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔ایس آراو کے مطابق یکم جنوری 2020سے ان اشیاء پر کوئی کسٹمز ڈیوٹی عائد نہیں ہو گی۔

کیٹیگری اے7میں اشیا پر کسٹمز ڈیوٹی کو 7سال میں اور کیٹیگری اے15میں کسٹمز ڈیوٹی کو 15سال تک ختم کردیا جائے گا۔

موپ ٹو میں شامل اشیاپر ڈیوٹی کی شرح کو 2 سال میں 20 فیصد کم کیا جائے گا، کیٹیگری سی 1میں شامل اشیا پر ڈیوٹی کی شرح بنیادی شرح کے مطابق ہی رہے گی ، کیٹیگری سی 2 میں شامل اشیاپر کسٹمز ڈیوٹی پر کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

Related Posts