ڈینش اخبار میں پرچم کی تضحیک، چین نے اخبار سے معافی کا مطالبہ کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا ایران پر عائد تمام غیرقانونی پابندیاں فوری طور پر ختم کرے، چین
امریکا ایران پر عائد تمام غیرقانونی پابندیاں فوری طور پر ختم کرے، چین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈنمارک کے اخبار میں چینی پرچم کا مذاق اڑایا گیا جس پر چین نے ڈینش اخبار سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چینی عوام اپنے جھنڈے کی بے حد عزت کرتے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے  مطابق جیلانڈز پوسٹن نامی اخبار نے چینی جھنڈے میں ستاروں کی جگہ وائرس لگا کر چین کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جس پر ایکشن لیتے ہوئے چینی سفارت خانے کے ذریعے معافی کا مطالبہ کیا گیا۔ 

پرچم میں ستاروں کی جگہ وائرس کی تصویر کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے چینی سفارت خانے نے کہا کہ چینی عوام کے جذبات مجروح کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

ڈینش اخبار کی طرف سے چینی سفارت خانے کے معافی کے مطالبے پر کوئی ردِ عمل نہیں دیا گیا، تاہم ڈینش وزیر اعظم  نے معاملے کو ڈنمارک میں آزادئ اظہار سے جوڑ دیا۔

چینی پرچم کی تضحیک پرآزادئ اظہار کو بہانہ بناتے ہوئے ڈینش وزیر اعظم میٹ فریڈرکسن نے سوشل ڈیموکریٹک پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے قبل گفتگو کی۔ 

خاتون وزیر اعظم میٹ فریڈرکسن نے کہا کہ آزادئ اظہار کے ساتھ ساتھ ہم طنز و مزاح کی بھی آزادی دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈینش اخبار میں چینی پرچم کی مضحکہ خیز تصویر کشی پیر کے روز کی گئی۔ 

Related Posts