لاہور:قومی کرکٹ بورڈ نے کیریبین پریمئر لیگ کھیلنے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کو این او سی جاری کردیا ہے تاہم اس حوالے سے وہاب ریاض کی طرف سے کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم کے پریکٹس میچ میں شریک ہونے والے وہاب ریاض نے ابھی تک کیریبین پریمیئر لیگ میں شرکت کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنانا قبل از وقت ہوگا،ا نہیں کوئی تجربہ نہیں۔ ثقلین مشتاق
واضح رہے کہ کیریبین پریمیئر لیگ محدود اوورز کا فارمیٹ ہے جس میں دنیائے کرکٹ کے محتلف ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آتے ہیں۔سال 2013ء میں شروع ہونے والی کییریبین پریمیئر لیگ کے اب تک چھ ایڈیشن کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے سب سے زیادہ ٹائٹلز ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم نے جیتے ہیں۔
اس سے قبل سری لنکا کے اسٹار فاسٹ باؤلر لاستھ ملنگا نے سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ شاہد خان آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ 98 وکٹیں حاصل کرنے کار ریکارڈ بنایا تھا جسے ملنگا نے توڑ دیا۔اب تک ملنگا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے 101 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: سری لنکن باؤلر ملنگا نے شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ دیا