پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا شیڈول جاری، پہلا میچ 18 دسمبر کو ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا شیڈول جاری، پہلا میچ 18 دسمبر کو ہوگا
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا شیڈول جاری، پہلا میچ 18 دسمبر کو ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ولنگٹن: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کا پہلا میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ میں ہوگا۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم دسمبر سے نیوزی لینڈ میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز پر مبنی کرکٹ سیریز کھیلنے پہنچے گی جس کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 18 دسمبر کو پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آکلینڈ میں ہوگا، دوسرا 20 دسمبر کو ہملٹن میں جبکہ تیسرا 22 دسمبر کو نیپیئر میں کھیلا جائے گا۔

تین میچز پر مبنی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ٹیسٹ میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 26 دسمبر کو نیوزی لینڈ کے شہر تاورنگا میں ہوگا۔

پاکستانی وقت کے مطابق تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز کا وقت دن 12 بجے رکھا گیا ہے جبکہ ٹیسٹ میچز صبح 4 بجے سے ہی شروع ہوجایا کریں گے۔ پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ سے پنجہ آزمائی کیلئے تیار ہے۔ 23 نومبر کو نیوزی لینڈ روانگی ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی کٹیگریز کا اعلان 

Related Posts