کیپٹن نوید فیملی فرینڈ ، میری نئی فلم کے ہیرو وہی ہونگے، اداکارہ میرا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Meera and Captain Naveed Scandal
کیپٹن نوید فیملی فرینڈ ، میری نئی فلم کے ہیرو وہی ہونگے، اداکارہ میرا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور : پاکستان کی مشہور اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی نئی فلم میں کیپٹن نوید ان کے ہیرو ہوں گے،اداکارہ میرا آج کل نیویارک میں ہیں اور ایک بار پھر کیپٹن نوید کے ساتھ مختلف تقریبات میں دیکھی جارہی ہیں۔

اداکارہ میرا نے کہا کہ کیپٹن نوید میرے فیملی فرینڈ ہیں، اور میں آج کل امریکا میں انہی کیساتھ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹن نوید کیساتھ اچھے دن گزار رہی ہوں، یہاں آنے کا ایک مقصد فلم ’ٹرائی اینگل لو‘ بھی ہے جس کی تیاریوں میں مصروف ہوں، جس کے ہیرو کیپٹن نوید ہوں گے۔

مزید پڑھیں : میرے اوپر مشکل وقت ضرور ہے لیکن میرا خدا کی ذات پر مکمل بھروسہ ہے ‘ رابی پیرزادہ

انہوں نے کہا کہ امریکا میں رہتے ہوئے میں نے انگریزی سیکھنے کے بعد کلاسیکل ڈانس کی کلاسز بھی لینا شروع کردی ہیں جس میں مزہ آرہا ہے۔

تربیت مکمل ہونے پر نیویارک میں ہی پرفارم کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں میرا دل لگ گیا ہے، انگریزی سیکھنے کے بعد کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑ تا۔

Related Posts