کشمیر میں بھارتی اقدامات روک کر پناہ گزینوں کے بحران سے بچاؤ ممکن ہے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیر میں بھارتی اقدامات روک کر مہاجروں کے بحران سے بچ سکتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان
کشمیر میں بھارتی اقدامات روک کر مہاجروں کے بحران سے بچ سکتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کو غیر قانونی اقدامات سے روک کر پناہ گزینوں کےبحران سے بچاؤ ممکن ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمیں دُنیا سے اُن حالات کا خاتمہ کرنا ہوگا جن کے باعث لوگ پناہ گزین بننے پر مجبور ہیں۔

عمران خان کے دورۂ سوئٹزرلینڈ کے حوالے سے معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہر عالمی فورم کی طرح اِس فورم پر بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وحشیانہ و غیر انسانی قبضے سے پوری دنیا کو آگاہ کیا۔

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بھارت کو غیر انسانی اقدامات سے باز رکھ کر مہاجرین کے ایک بڑے بحران سے بچا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا گلوبل پناہ گزین فورم سے خطاب اور بے بس و بے وسیلہ مہاجرین کے مسائل پر روشنی ڈالنے سے مہاجروں کی مشکلات کا پوری دنیا کو ادراک ہوا۔ 

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان غریب ملک ہونے کے باوجود 30 لاکھ پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے جبکہ تمام تر مشکلات کے باوجود 40 سال سے افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستانی قوم قابلِ تعریف ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  معاون خصوصی برائے اطلاعات  فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ادارے ریاست کے ستون ہیں، ہم نے اپنے اداروں کو مضبوط کرنا ہے، وزیراعظم کا موقف ہے کہ ہم نے قانون کا دفاع اور انصاف کا ساتھ دینا ہے۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعدگزشتہ روز  پریس کانفرنس  میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں مختلف معاملات زیر بحث آئے جس میں اہم معاملہ کل کا فیصلہ تھا اس میں لیگل ٹیم نے کور کمیٹی کو آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:  ہمیں قانون کا دفاع کرنا، انصاف کا ساتھ دینا ہے، فردوس عاشق اعوان

Related Posts