اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ،انڈیکس 34803.60 پوائنٹس تک پہنچ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bulls reined under control as PSX ends flat session

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج 54.03 پوائنٹس کی تیزی کے باعث 100 انڈیکس 34803.60 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

ملک میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج 54.03 پوائنٹس کی تیزی کے باعث 100 انڈیکس 34803.60 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے بعد 100 انڈیکس 34749.57 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث کاروباری سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں جبکہ حکومت کی مبہم پالیسیوں کی وجہ سے سرمایہ کار ملک میں انویسٹمنٹ سے گریزاں دکھائی دیتے ہیں۔

دوسری جانب ملک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، 71 پیسے کی مزید اضافے کے بعد انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت 163.62سے بڑھ کر 164.33 روپے ہو گئی ہے۔

Related Posts