امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز اسقاطِ حمل کے باعث ننھے مہمان سے محروم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز اسقاطِ حمل کے باعث ننھے مہمان سے محروم
امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز اسقاطِ حمل کے باعث ننھے مہمان سے محروم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف گلوکارہ، اداکارہ، گیت نگار اور گلوکارہ برٹنی اسپیئرز اور شریکِ حیات سیم اصغری اسقاطِ حمل کے باعث ننھے مہمان کی آمد سے محروم ہو گئے ہیں۔ دونوں مشہور شخصیات نے اسقاطِ حمل کی تصدیق کردی۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نےکہا کہ میرا حیرت انگیز حمل جس کا گزشتہ ماہ اعلان کیا گیا، اسقاطِ حمل کے باعث ختم ہوگیا ہے۔ ہمیں یہ اعلان انتہائی دکھ کے ساتھ کرنا پڑرہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

ڈاکٹر اسٹرینج میں شاندار کام، لاریب عطا کیلئے اظہارِ تحسین

امریکا کی 40سالہ گلوکارہ نے پارٹنر سیم اصغری کے ہمراہ مشترکہ پیغام میں کہا کہ ہم نے اپنا معجزاتی بچہ حمل کے آغاز پر ہی کھو دیا۔ واضح رہے کہ اداکارہ برٹنی اسپیئرز نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد کا اعلان گزشتہ ماہ کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Britney Spears (@britneyspears)

انسٹاگرام پیغام میں 11 اپریل کو برٹنی اسپیئرز کا کہنا تھا کہ میں نے حمل کا ٹیسٹ کروایا جس سے پتہ چلا کہ ہمارے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ گلوکارہ کیلئے بچے کی پیدائش کنزرویٹرشپ کی تحلیل کے بعد دوسری بڑی خوشخبری تھی۔ 

اسقاطِ حمل کے متعلق اپنے حالیہ انسٹاگرام پیغام میں سیم اصغری اور برٹنی اسپیئرز نے کہا کہ یہ والدین کیلئے انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔ شاید ہمیں بچے کی آمد کا اعلان کرنے سے قبل انتظار کرنا چاہئے تھا لیکن ہم بہت خوش تھے۔ 

Related Posts