لوگ کہتے ہیں میری آواز نازیہ حسن سے ملتی ہے۔زوئی وکاجی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لوگ کہتے ہیں میری آواز نازیہ حسن سے ملتی ہے۔زوئی وکاجی
لوگ کہتے ہیں میری آواز نازیہ حسن سے ملتی ہے۔زوئی وکاجی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ زوئی وکاجی نے کہا ہے کہ لوگ کہتے ہیں میری آواز نازیہ حسن سے ملتی ہے لیکن میں اس کی تائید نہیں کرتی۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار و ٹی وی میزبان احسن خان کے شو ٹائم آؤٹ میں گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ زوئی وکاجی نے کہا کہ ہر کوئی مسلسل کہتا ہے کہ میری آواز نازیہ حسن سے ملتی ہے لیکن میں کہتی ہوں کہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈاکٹر اسٹرینج میں شاندار کام، پاکستانی آرٹسٹ لاریب کیلئے اظہارِ تحسین

گفتگو کے دوران معروف گلوکارہ زوئی وکاجی نے کہا کہ میں لوگوں کو سمجھاتی ہوں کہ میری آواز کا نازیہ حسن سے موازنہ نہ کریں۔ میزبان احسن خان نے کہا کہ آپ کی آواز میں کوئی نہ کوئی چیز نازیہ حسن سے ملتی ہے؟

معروف گلوکارہ زوئی وکاجی نے احسن خان کے توجہ دلانے پر اعتراف کیا کہ کہ کچھ ہے۔ایک اور موقعے پر میزبان نے سوال کیا کہ کیا لائیو گانے کیلئے ٹریننگ کی ضرورت پڑتی ہے۔گلوکارہ نے کہا کہ لائیو گا گا کر ٹریننگ ہوجاتی ہے۔

گلوکارہ زوئی وکاجی نے کہا کہ کچھ لوگ ریکارڈنگ آرٹسٹ ہوتے ہیں، اسٹیج والے نہیں، ان کیلئے لائیو گانا مشکل ہوسکتا ہے جبکہ میں اسٹیج پر گاتے ہوئے بڑی ہوئی۔ جب میں بچی تھی تو اسٹیج اسٹیج کھیلتی تھی۔

خیال رہے کہ زوئی وکاجی کراچی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی گلوکارہ، اداکارہ اور نغمہ نگار بھی ہیں جن کے کیرئیر کا آغاز کوک اسٹوڈیو میں معاون گلوکارہ کی حیثیت سے ہوا۔ وہ 15سال کی عمر سے ہی گٹار بجاتی رہی ہیں۔

زوئی وکاجی اپنے گیت خود لکھتی ہیں۔ انہوں نے 23 دسمبر 2018 میں کراچی میں ہی معروف پروڈیوسر اور ہدایت کار کمال خان سے شادی کر لی جس کی تقریب میں اداکارہ صنم سعید اور بہن ریچل بھی شریک ہوئیں۔ 

Related Posts