حج 2027: 84 ہزار عازمین نے پہلی قسط جمع کرا دی، لانگ پیکج کی 30 ہزار نشستیں مکمل

تازہ ترین

تازہ ترین

وزارتِ مذہبی امور نے بتایا ہے کہ سرکاری حج اسکیم 2027 کے تحت 84 ہزار عازمین نے حج ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے پہلی قسط جمع کرا دی ہے، جبکہ لانگ پیکج کی تمام 30 ہزار نشستیں بھی مکمل ہو چکی ہیں۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے لیے درخواستوں اور ادائیگیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ لانگ پیکج کی تمام نشستیں مکمل ہونے کے بعد اب مجموعی طور پر صرف 23 ہزار 500 نشستیں دستیاب ہیں۔

وزارت کے مطابق پاک حج ایپ اور حج پورٹل پر ادائیگی کے لیے تین مختلف ذرائع متعارف کرائے گئے ہیں، جن کے ذریعے پہلی قسط کی مد میں اب تک 52.5 ارب روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔

وزارتِ مذہبی امور نے حج 2027 کے خواہش مند افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ حج پورٹل پر اپنی رجسٹریشن، کوائف کی تکمیل اور ادائیگی کا عمل جلد مکمل کریں، کیونکہ 40 روزہ حج پیکج کی مقررہ تعداد مکمل ہوتے ہی اس کی بکنگ بند کر دی جائے گی۔

Related Posts