حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے، جس کا اطلاق 22 اگست 2026 سے ہوگا۔ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ ڈیزل کے نئے نرخ 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر کیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی مارکیٹ کے رجحانات اور قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کے نفاذ کے بعد عوام اور ٹرانسپورٹ شعبے پر اضافی مالی دباؤ آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، کیونکہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ عام طور پر سفری اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








