لنک روڈ پر ڈوبنے والی کار کے ڈرائیور کی لاش 12 روز بعد مل گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لنک روڈ پر ڈوبنے والی کار کے ڈرائیور کی لاش 12 روز بعد مل گئی
لنک روڈ پر ڈوبنے والی کار کے ڈرائیور کی لاش 12 روز بعد مل گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:شہر قائداور گرد و نواح میں ایک ہفتے قبل تک جاری رہنے والی شدید بارشوں کے دوران ملیر لنک روڈ پر برساتی ریلے میں بہہ جانے والی کار کے ڈرائیور کی لاش 12 روز بعد پیرکی صبح مل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس افسوس ناک واقعے میں میاں بیوی اور 4 بچوں سمیت مزید 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ملیر عرفان علی بہادر کے مطابق حیدر آباد کا رہنے والا ڈرائیور کراچی کی 1 فیملی کے 6 ارکان کو حیدر آباد لے کر جا رہا تھا کہ موٹر وے ایم نائن کے لیے جاتے ہوئے برساتی ریلہ ندی کے پل اور مرکزی شاہراہ سے اوور فلو ہو کر گزر رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران کار ڈرائیور کو علاقہ مکینوں نے آگے جانے سے روکا مگر وہ نہیں رکا اور جونہی کار ریلے میں گئی تو پانی کا تیز بہاؤ کار سمیت تمام سوار 7 افراد کو بہا کر لے گیا۔

عرفان علی بہادر نے بتایاکہ لاش کو برآمد کرنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ ڈرائیور کے اہلِ خانہ کو حیدر آباد میں اطلاع دے دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:سیلاب کی تباہ کاریاں، کپاس کے نرخ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

ایس ایس پی ملیر کے مطابق کار سوار افراد کی لاشیں مرحلہ وار ملیر ندی کے مختلف مقامات سے برآمد کی گئیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ کار کے لاپتہ ڈرائیور عبدالرحمن کی لاش پیر کی صبح جائے وقوع سے لگ بھگ 7 کلو میٹر دور ندی کی جھاڑیوں میں پھنسی ہوئی پائی گئی۔

Related Posts