پاکستان اسٹاک مارکیٹ زمین بوس، 1160 پوائنٹس کی مندی،170 ارب ڈوب گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bloodbath at PSX; index plunges 1160.72 points

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پہلے کاروباری روز بدترین مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 1160.72 پوائنٹس گر گیا جس کے باعث 170 ارب روپے ڈوب گئے۔

عالمی مارکیٹ میں گرتی ہوئی تیل کی قیمتوں اورعالمی سطح پر کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

کاروبار کے پہلے گھنٹے کے دوران 2100 پوائنٹس کی مندی سے انڈیکس کریش کر نے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کو 45 منٹ کے لیے روکنا پڑی۔

مزید پڑھیں:قبائلی علاقہ جات میں کاروبار کے مواقع بڑھانے پر توجہ دی جائے، وزیراعظم

ٹریڈنگ بحال ہونے کے بعد 1380 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جبکہ کاروباری سرگرمیاں روکے جانے کے بعد 726 پوائنٹس کی ریکوری دیکھنے میں آئی۔

کاروبار کے دوران 36 ہزار کی نفسیاتی حد بھی گر گئی تھی اور اُتار چڑھاؤ کے بعد مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 37058.95 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ بند ہوا۔

Related Posts