نبی کریم ﷺکی شان میں گستاخی، او آئی سی کی شدید مذمت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نبی کریم ﷺکی شان میں گستاخی، او آئی سی کی شدید مذمت
نبی کریم ﷺکی شان میں گستاخی، او آئی سی کی شدید مذمت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جدہ:اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے بی جے پی کے ایک عہدیدار کی طرف سے نبی مہربان ﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ ہندوستان میں اسلام کے خلاف نفرت کے بڑھتے ہوئے سلسلہ خاص طور پر بھارت کی کئی ریاستوں میں تعلیمی اداروں میں حجاب کے استعمال پر پابندی کے فیصلوں، مسلمانوں کی املاک کو تباہ کرنے اور ان کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد سمیت بھارتی مسلمانوں کے خلاف منظم طرز عمل کا حصہ ہے۔

بھارتی حکام سے او آئی سی نے کہا ہے کہ وہ مسلمانوں کی حفاظت، سلامتی اور بہبود کو یقینی بنانے اور ان کے حقوق کے ساتھ ساتھ مذہبی اور ثقافتی شناخت، وقار اور عبادت گاہوں کا تحفظ کرے۔

او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ نے بین الاقوامی برادری خاص طور پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ ہندوستان میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے سے روکنے کے لئے ضروری اقدامات کریں۔

مزید پڑھیں:بھارت:توہین رسالت کمنٹ: اصل کہانی کیا ہے ؟

بھارتی حکام سے او آئی سی نے مطالبہ کیا کہ وہ ان توہین آمیز واقعات اور رسول اکرم ﷺ کی توہین کرنے والوں اور مسلمانوں کے خلاف تشدد کو بھڑکانے اور اس کا ارتکاب کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں اور ان میں ملوث افراد کا فیصلہ کن طور محاسبہ کریں۔

Related Posts