بلاول بھٹو پی ڈی ایم پرحکمتِ عملی کی تشکیل کیلئے مشاورتی اجلاس کی صدارت آج کرینگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal Bhutto Zardari Criticise PM imran khan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی / لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے متعلق آئندہ کی حکمتِ عملی کی تشکیل کیلئے سینئر پارٹی رہنماؤں پر مشتمل مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری آج کراچی سے لاہور پہنچیں گے جہاں سینئر پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوگا۔ مشاورتی اجلاس کیلئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو اجلاس میں بر وقت حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت سینئر پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں پی ڈی ایم سے متعلق حکمتِ عملی پر غور ہوگا۔ قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے رابطہ کیا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

لاہور میں رواں ماہ 7 مارچ کے روز حمزہ شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی اور لانگ مارچ سمیت مختلف معاملات زیر بحث آئے۔

مزید پڑھیں: فیصلے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے کئے جائیں گے، حمزہ، بلاول ملاقات میں اتفاق

Related Posts