سونا پھر مہنگا! فی تولہ 4 لاکھ 42 ہزار سے تجاوز، چاندی کے دام بھی بڑھ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جہاں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,100 روپے جبکہ چاندی کی قیمت میں 43 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 اکتوبر 2026 کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1,100 روپے اضافے سے 4 لاکھ 42 ہزار 36 روپے کی سطح پر آگیا ہے جبکہ 10 گرام سونا 943 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 78 ہزار 974 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت میں 43 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 6 ہزار 555 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں تیزی دیکھی گئی جہاں فی اونس قیمت 11 ڈالر اضافے کے بعد 4,195 ڈالر تک پہنچ گئی۔

Related Posts