سعودی فرمانروا اور ولی عہد نے عمران خان کی خیریت دریافت کرنے کیلئے خط لکھ دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی فرمانروا اور ولی عہد نے عمران خان کی خیریت دریافت کرنے کیلئے خط لکھ دیا
سعودی فرمانروا اور ولی عہد نے عمران خان کی خیریت دریافت کرنے کیلئے خط لکھ دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ریاض: سعودی فرمانروا اور ولی عہد نے وزیرِ اعظم عمران خان کی خیریت دریافت کرنے کیلئے خط لکھ دیا جس میں ان کی خیریت دریافت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ محمد بن سلمان نے بذریعہ خط بھجوائے گئے پیغام میں کہا کہ ہم وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی کورونا وائرس سے برق رفتار صحتیابی کیلئے دُعا کرتے ہیں۔سعودی قیادت وزیرِ اعظم عمران خان کیلئے دلی نیک خواہشات رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم ایک فائٹر تھے اور ہیں،جلد ٹھیک ہوجائیں گے، وسیم اکرم

قبل ازیں بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے بھی وزیرِ اعظم عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نریندر مودی نے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دُعا بھی کی۔ وزیرِ اعظم نے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باوجودمعمول کے مطابق اپنے سرکاری فرائض سرانجام دینے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان اہم حکومتی امور کی نگرانی کر رہے ہیں اورقرنطینہ میں بھی قومی امور انجام دیتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا کورونا میں بھی سرکاری فرائض سرانجام دینے کا فیصلہ

Related Posts