آئین کے تحت حقوق کا مطالبہ کررہے ہیں،بھیک نہیں مانگتے، بلاول بھٹوزرداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal Bhutto Zardari Criticise PM imran khan
bilawal bhutto

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے عورتوں کو سب سے زیادہ حقوق دئیے،آئین کے تحت حقوق کا مطالبہ کررہے ہیںم کسی سے بھیک نہیں مانگتے، کسانوں اورمزدوروں کوحق ملنا چاہیے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے خواتین ونگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور سب کو برابری کے حقوق دلوانا چاہتے ہیں، انہوں عورت مارچ کی حمایت بھی کی۔

مزید پڑھیں: میں نے ”میرا جسم میری مرضی“ پر بات نہیں کی تھی۔ماہرہ خان کی وضاحت

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مردوں کا حق 50 فیصد ہے تو خواتین کا بھی اتنا ہی حق ہونا چاہئے، پیپلزپارٹی کے دور میں خواتین کو حقوق ملے ، بینظیر بھٹو مسلم امہ کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں اور عورتوں کے حقوق کی بات ہو تو ہمیشہ بینظیر بھٹو کا نام لیا جاتا ہے۔

Related Posts