میں نے ”میرا جسم میری مرضی“ پر بات نہیں کی تھی۔ماہرہ خان کی وضاحت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میں نے ”میرا جسم میری مرضی“ پر بات نہیں کی تھی۔ماہرہ خان کی وضاحت
میں نے ”میرا جسم میری مرضی“ پر بات نہیں کی تھی۔ماہرہ خان کی وضاحت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ”میرا جسم میری مرضی“ کے نعرے پر بات چیت میرا مقصد نہیں تھا۔ انہوں نے یہ بات اپنے ایک بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عورت مارچ اور خلیل الرحمان قمر ماروی سرمد معاملے پر اظہارِ خیال نے زور پکڑا تو ماہرہ خان نے ماروی سرمد کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لیے۔

اس کے بعد فریحہ عزیز نامی ٹوئٹر صارف نے کہا کہ اچھے طبقے اور اچھے رتبے کا یہ مطلب نہیں کہ خواتین کو دبایا نہیں جاسکتا یا دبایا نہیں جاتا۔ دباؤ کی مختلف قسمیں ہیں۔

فریحہ عزیز نے کہا کہ آج جو حقوق ہمیں حاصل ہیں وہ ان کی جدوجہد کا نتیجہ ہیں جنہوں نے معاشرے اور ریاست کو حقوق کی پامالی سے رکنے پر مجبور کردیا۔ تسلیم شدہ روایات کی خلاف ورزی کی جبکہ یہ عمل کبھی ختم نہیں ہوگا۔

اس پر ردِ عمل دیتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ آپ ٹھیک کہہ رہی ہیں۔ میرا جسم میری مرضی وہ بات نہیں تھی جو میں نے کہی۔ میرا مطلب یہ تھا کہ جو الفاظ ہم بولتے ہیں، ان میں ہمیں محتاط ہونا چاہئے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ کسی بھی طرح کا معاملہ ہو، عورت مارچ اور خلیل الرحمان قمر و ماروی سرمد جیسے معاملات میں ہم خود کو درست رکھنا چاہیں گے۔ 

Related Posts