بلوچستان میں بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار خاندان انصاف مانگنے اسلام آباد پہنچ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Balochistan faimly

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:صوبہ بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کے علاقے جیل گنداواہ کی رہائشی ارباب اور اسکی فیملی نادر خان مگسی اور خالد خان مگسی کے ظلم و ستم سے بچ کر انصاف مانگنے اسلام آباد پہنچ گئی۔

متاثرہ فیملی کی بڑی بیٹی ارباب نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ موضع کرمانی تحصیل میرپور ضلع جھل مگسی حال مقیم حق باحو کالونی اوستہ محمد ضلع جعفر آباد کے رہائشی ہیں۔

ہماری زمین تقریبا 75 ایکڑ ہے اوراس زمین پر قبضہ کرنے کی خاطر خالد خان مگسی اور نادر خان مگسی جو کہ ایم این اے اور ایم پی اے ہیں انہوں نے میرے والد امداد حسین کو قتل کے جھوٹے مقدمے میں پھنسایا، جھل مگسی کا نائب تحصیلدار ارباب علی مگسی ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے کہ اگر تم لوگوں نے خالد خان مگسی اور نادر خان مگسی کے نام زمین کاانتقال نہ کیا تو تم کو مزید سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

اسی دوران میری چھوٹی بہن خیرالنساء کو خالد خان مگسی اور نادر خان مگسی نے اغوا کرایا اور اپنے گھر میں ایک سال تک حبس بے جا میں رکھا، خیرالنساء نے بتایا کہ مجھے دس افراد اغواء کرنے آئے تھے جن کے نام رفیق سلیم غلام نبی اور محرم خان اور چھ نامعلوم افراد تھے وہ مجھے اغواء کر خالدخان مگسی اور نادر خان مگسی کے گھر لے گئے ۔

اغواء کے دوران ان تمام افراد نے ہمارے گھر والوں پر حملہ کر دیا ان کے پاس کلہاڑیاں اور بندوقیں تھیں انہوں نے گھر کی عورتوں اور میرے والد کو بہت مارا بہیمانہ تشدد کیا اور مجھے بالوں سے گھسیٹتے ہوئے موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گئے ۔

اس دوران جب میں میں ان کی حراست میں تھی تو مجھے دھمکاتے تھے اور کہتے تھے کہ اپنے والد سے کہو زمین ہمیں دے دیں ورنہ اس کا انجام بہت برا ہوگا اگر تم لوگوں نے علاقے میں رہنا ہے تو ہمارے خلاف جو اغواء کا مقدمہ تمہاری والدہ نے درج کرایا ہے وہ خارج کراؤ ۔

خالد خان مگسی اور نادر خان مگسی نے میرے بھائیوں، ماموں اور کزن اور دیگر برادری کے خلاف اپنے کارندے محرم خان کی مدعیت میں مختلف نوعیت کے مقدمات درج کروائے ہوئے ہیں جب میرے والد پر ایف آئی آر درج کرائی تو اس وقت میرے والد امدادحسین سندھ کے علاقے شہداد کوٹ میں موجود تھے۔

ہم لوگ گزشتہ چار دن سے اسلام آباد میں حصول انصاف کے لئے آئے ہوئے ہیں، ہم بے یارومددگار بیٹھے ہوئے ہیں، ہمارے پاس نہ ہی کچھ کھانے پینے کے لئے ہے اور نہ ہی رہنے کے لیے جگہ ہے ہم لوگ اپنے علاقے میں میں بھی نہیں جا سکتے اور نہ ہی اپنے والد کو جیل میں مل سکتے ہیں ۔

اگر ہم لوگ اپنے علاقے جھل مگسی میں گئے تو خالد خان مگسی اور نادر خان مگسی ہمیں چھوڑیں گے نہیں مار دیں گے ہم چیف جسٹس آف پاکستان وزیراعظم پاکستان اور چیف آف آرمی میں قمر جاوید باجوہ سے اپیل کرتے ہیں کہ میرے والد پر قائم جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں ہماری زمینیں واپس دلائی جائیں وہاں کی پولیس اور انتظامیہ مگسیوں کے حکم پر چلتی ہے ہم غریب لوگ ہیں ہم ان طاقتور لوگوں کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتے ہمیں انصاف دیا جائے۔

Related Posts