ساؤتھ افریقہ سے میچ سے قبل قومی ٹیم کے لئے بری خبر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ساؤتھ افریقہ سے میچ سے قبل قومی ٹیم کے لئے بری خبر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنوبی افریقا کے خلاف آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کے اہم فاسٹ بولر بیماری میں مبتلا ہوگئے۔

قومی ٹیم ورلڈ کپ میں کل جنوبی افریقا سے زور آزمائی کرے گی، ورلڈ کپ میں بقا کیلئے اس میچ میں جیت اہم ہے، پاکستان ٹیم کو پچھلے تین میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر حسن علی بخار میں مبتلا ہوگئے جس کے باعث جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں ان شرکت مشکوک ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ٹھیک نہ ہوئے تو ان کی جگہ وسیم جونیئر کل کا میچ کھیلیں گے۔

پاکستان ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے، مکی آرتھر پُر امید

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل کے میچ سے قبل آپشنل پریکٹس سیکشن میں فاسٹ بولرز شاہین آفریدی، حارث روف اور حسن علی نے حصہ نہیں لیا، جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان، اوپنر عبداللہ شفیق، اسپنر اسامہ میر اور آل راؤنڈر محمد نواز نے بھی آرام کیا۔

Related Posts